حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 207 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 207

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 207 مناجات ولی اللہ وَجْهِكَ وَالشَّوْقَ إِلى لِقَائِكَ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ ضَرَّاءِ مُضِرَّةٍ وَّ فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ (مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۲۶۴) الہی ! بطفیل اپنے علم غیب اور اپنی قدرت کے جو تمام خلقت پر ہے مجھے زندہ رکھ جب تک تو زندگی کو میرے لئے بہتر جانے اور تو مجھے وفات دے جب تو میرے لئے وفات کو بہتر جانے اور میں مانگتا ہوں تجھ سے تیرا خوف پوشیدگی میں اور ظاہر میں اور کلمہ اخلاص رضا مندی میں اور ناراضگی میں اور میں مانگتا ہوں تجھ سے میانہ روی محتاجی اور دولتمندی میں اور تجھ سے وہ نعمت مانگتا ہوں جو ختم نہ ہوا اور ٹھنڈک آنکھوں کی جو نہ کئے اور میں تجھ سے مانگتا ہوں رضامندی تیرے فیصلہ پر اور اطمینان بخش زندگی مرنے کے بعد اور اپنے دیدار کی لذت اور تیری ملاقات کا شوق اور میں تیری پناہ لیتا ہوں ضر ر دینے والی شئے سے اور گمراہ کرنے والے فتنہ سے۔١٢٩ - اللَّهُمَّ اَحْيِنِي مُسْلِمًا وَّامِتَنِي مُسْلِمًا - 1-179 (جامع ترمذی ابواب الزھد حدیث نمبر۲۳۵۲) اے اللہ! تو مجھے کوزندہ رکھ فرمانبرداری کی حالت میں اور وفات دے مجھ کو فرمانبرداری کی حالت میں۔(حفاظت الہی ) ۱۷۰ - اَللَّهُمَّ احْفَظْنِى بِالْإِسْلَامِ قَائِمًا وَّ احْفِظُنِي بِالْإِسْلَامِ قَاعِدًا وَاحْفِظُنِى بِالْإِسْلَامِ رَاقِدًا وَّلَا تُشْمِتْ بِي عَدُوًّا وَّلَا حَاسِدًا - (مستدرک حاکم جلد ۵ صفحه ۵۲۵) الہی ! محفوظ رکھ مجھے اسلام پر کھڑے ہوئے اور محفوظ رکھ مجھے اسلام پر بیٹھے ہوئے اور محفوظ رکھ مجھے اسلام پر سوئے ہوئے اور نہ خوش کر میرے غم سے میرے دشمن کو اور نہ کسی حاسد کو۔