حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 200
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 200 مناجات ولی اللہ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ وَ اجْعَلْنَا مِنَ الرَّاشِدِينَ - اَللَّهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَالْحِقْنَا بالصَّالِحِيْنَ غَيْرَ خَزَايَا وَلَا مَفْتُونِينَ - (مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۴۲۴) الہی! پیارا کر ہمارے لئے ایمان اور زینت بنا اسے ہمارے دلوں کی اور نفرت دے ہمیں کفر سے اور بدکاری سے اور نافرمانی سے اور بنا ہمیں راہ راست والوں سے۔الہی! ہم کو فرمانبردار بنا کر وفات دے اور ملا ہمیں نیکوں سے جو نہ رسوا ہوں اور نہ فتنہ میں ڈالے جائیں۔۱۴۷ - اَللَّهُمَّ لَا تُؤْمِنَّا مَكْرَكَ وَلَا تُنْسِنَا ذِكُرَكَ وَلَا تَهْتِكُ عَنَّا سِتْرَكَ وَلَا تَجْعَلْنَا مِنَ الْغَافِلِينَ (اتحاف جلد ۵: صفحه ۸۶ بحواله موسوعه جلد ۲ صفحه ۲۵۶) الہی ! نڈر نہ کیجیئو ہمیں اپنی تدبیر سے اور نہ بھلا ہمیں اپنی یاد اور نہ پھاڑ ہمارا پر دہ اور نہ بنا ہم کو غافلوں سے۔۔استعاده ۱۳۸ - اَللّهُمَّ اِنّى اَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَبِمُعَا فَاتِكَ مِنْ عَقُوبَتِكَ وَاَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ اَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ- (جامع ترمذی ابواب الدعوات حدیث نمبر ۳۵۶۶) الہی ! میں پناہ لیتا ہوں تیری رضا کی تیرے غصہ سیاور تیری معافی کی تیرے عذاب سے اور تیری پناہ لیتا ہوں تجھ سے۔میں تیری تعریف نہیں کر سکتا۔تو ویسا ہی ہے جیسے کہ تو نے اپنی تعریف کی ہے۔۱۳۹ - اللَّهُمَّ اِنّى اَعُوذُبِكَ مِنْ جَهُدِ الْبَلَاءِ وَ دَرُكِ الشَّقَاءِ وَسُوءِ الْقَضَاءِ وَشَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ (اتحاف جلد ۵ حدیث نمبر ۸۴ بحواله موسوعه جلد ۲ صفحه ۲۱۶)