حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 184 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 184

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 184 مناجات ولی اللہ امن وسلامتی ) - اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنكَ السَّلَامُ وَإِلَيْكَ يَعُودُ السَّلَامُ اَسْتَلُكَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ اَنْ تَسْتَجِيْبَ لَنَا دَعْوَتَنَا وَأَنْ تُعْطِيَنَا رَغْبَتَنَا وَ أَنْ تُغْنِيَنَا عَمَّنْ أَغْنَيْتَهُ عَنَّا مِنْ خَلْقِكَ رَبِّ وَقِنَا عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ ( مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۴ ۱۸) الہی! تو ہی سلامتی ہے اور تجھ ہی سے سلامتی ملتی ہے اور تیری طرف ہی لوٹتی ہے سلامتی۔میں تجھ سے مانگتا ہوں اے صاحب جلال و احسان! کہ تو قبول فرما ہماری دعا اور یہ کہ دے تو ہم کو ہماری رغبت اور یہ کہ تو ہم کو بے پروا کر اُن لوگوں سے کہ جن کو تو نے ہم سے بے پروا کیا اپنی خلقت میں سے۔اے ہمارے رب ! تو بیچا ہمیں اپنے عذاب سے جس دن کہ تو اٹھائے گا اپنے بندوں کو۔( برکات خداوندی) اَللَّهُمَّ ابْسُطُ عَلَيْنَا مِنْ بَرَكَاتِكَ وَرَحْمَتِكَ وَفَضْلِكَ وَرِزْقِكَ اَللَّهُمَّ ارْزُقْنَا مِنْ فَضْلِكَ وَلَا تَحْرِمْنَا رِزْقَكَ وَبَارِكْ لَنَا فِيمَا رَزَقْتَنَا وَاجْعَلُ غِنَاءَ نَا فِي اَنْفُسِنَا وَاجْعَلْ رَغْبَتَنَا فِيمَا عِنْدَكَ (در منثور جلد ۶ صفحه ۹۰ بحوالہ کنز العمال جلد۱۰ حدیث نمبر ۳۰۰۴۷) الہی! کشادہ کر ہم پر اپنی برکتیں اور اپنی رحمت اور اپنا فضل اور اپنا رزق- الہی ! تو رزق دے ہم کو اپنے فضل سے اور نہ محروم کر تو ہم کو اپنے رزق سے اور برکت دے ہم کو ان چیزوں میں جو تو نے ہم کو دیں اور بنا ہمیں بے نیاز اپنے آپ میں اور کر ہماری رغبت اس چیز میں جو تیرے پاس ہے۔(حسناتِ دارین) ١٠٠ - رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّ فِى الْآخِرَةِ حَسَنَةٌ وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِهِ ( سورة البقرة :۲۰۲)