حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 182
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 182 مناجات ولی اللہ ( حفاظت الہی ) ۹۳ (الف) - اللَّهُمَّ احْفِظُنِى مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ وَمِنْ خَلْفِي وَعَنْ يَمِينِي وَعَنْ شِمَالِي وَمِنْ فَوْقِى وَاَعُوْذُبِكَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي - (کنز العمال جلد ۲ نمبر ۴۹۵۷) الہی ! تو میری حفاظت کر میرے آگے سے اور میرے پیچھے سے اور میری دا ہنی طرف سے اور میری بائیں طرف سے اور میرے اوپر سے اور میں پناہ لیتا ہوں تیری کہ اُچکا جاؤں اپنے نیچے سے۔۹۳ (ب) - رَضِيْنَا بِاللَّهِ رَبَّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَّ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَسُوْلًا وَّ نَبِيًّا - ( مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۴۷۱) ہم نے پسند کر لیا اللہ کو اپنا رب اور اسلام کو اپنادین اور ( حضرت ) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول اور نبی۔۹۴ - اَللَّهُمَّ أَنْتَ عَضُدِى وَنَصِيْرِى بِكَ اَحُولُ وَبِكَ أَصُولُ وَبِكَ اقَاتِلُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ (ابوداؤد کتاب الجہاد حدیث نمبر ۲۶۳۲) اے اللہ ! تو ہی میری مدد کرنے والا اور میرا مددگار ہے۔تیری ہی مدد سے پھرتا ہوں اور تیری ہی قوت سے حملہ کرتا ہوں اور تیری امداد سے مقابلہ کرتا ہوں اور نہیں طاقت گناہ سے پھرنے کی اور نہ نیکی کرنے کی مگر تیری توفیق سے۔۹۵ - اللَّهُمَّ الْطُفْ بِى فِى تَيْسِيرِ كُلَّ عَسِيرٍ فَإِنَّ تَيْسِيْرَ كُلَّ عَسِيرٍ عَلَيْكَ يَسِيرٌ وأَسْتَلْكَ الْيُسْرَ وَالْمُعَافَاةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۳۶۵۸) الہی ! میری مدد کر ہر دشواری کے آسان کرنے میں کیونکہ آسان کرنا ہر دشواری کا تجھ پر آسان