حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 176
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 176 مناجات ولی اللہ اس کا کچھ کم کرتی ہے۔عطا کر مجھ کو وہ چیز جو تیرا نقصان نہیں کرتی اور بخش مجھے وہ گناہ جو تجھ کو کچھ ضرر نہیں پہنچاتے۔تو ہی ہے بہت عطا کرنے والا۔میں مانگتا ہوں تجھ سے کشائش جو نزدیک ہو اور صبر جمیل اور رزق کشادہ اور آرام تمام بلاؤں سے اور میں مانگتا ہوں تجھ سے پوری عافیت اور میں مانگتا ہوں تجھ سے ہمیشہ کی عافیت اور میں مانگتا ہوں تجھ سے شکر اس عافیت پر اور میں مانگتا ہوں تجھ سے بے نیازی لوگوں سے اور نہیں ہے طاقت گناہ سے پھر نے کی اور نہیں ہے طاقت نیکی کرنے کی مگر اللہ کی توفیق سے جو بلند ہے عظمت والا ہے اے میرے رب ! اے میرے رب ! اے میرے رب۔۷۴ - اللَّهُمَّ أَصْلِحُ لِي دِينِيَ الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِئُ وَأَصْلِحُ لِي دُنْيَايَ فِيهَا مَعَاشِي وَاَصْلِحْ لِى آخِرَتِي الَّتِي فِيهَا مَعَادِي وَاحْيِنِي مَا كَانَتِ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي وَتَوَفَّنِي مَا كَانَتِ الْوَفَاةُ خَيْرًا لَّى - وَاجْعَلِ الْحَيَوةَ زِيَادَةً لَّى فِي كُلِّ خَيْرٍ وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍ - مسلم کتاب الذکر والد عاحدیث نمبر ۲۹۰۳) الہی! درست کر میرے لئے میرے دین کو جو بچاؤ ہے میری حالت کا اور درست کر میرے لئے میری دنیا جس میں میرا ذریعہ معاش ہے اور درست کر میرے لئے آخرت جس کی طرف میرا لوٹنا ہے اور زندہ رکھ مجھے جب تک کہ زندگی بہتر ہے میرے لئے اور وفات دے مجھ کو جب وفات بہتر ہو میرے لئے اور بنا میری زندگی زیادتی کا موجب میرے لئے ہر بھلائی میں اور کر موت کو میرے لئے راحت کا موجب ہر بُرائی سے۔۵ - اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ اَرْجُو فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طُرْفَةَ عَيْنٍ وَأَصْلِحُ لِي شَانِى كُلَّهُ لَا إِلهُ إِلَّا أَنْتَ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتُ - ( مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۴۲) الہی ! تیری رحمت کی میں امید رکھتا ہوں سو تو مجھ کو میری جان کے حوالے نہ کیجیئو پلک