حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 175 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 175

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 175 مناجات ولی اللہ وَبَارِكْ لِى فِيْمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّمَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَّالَيْتَ وَلَا يَعِزُّمَنْ عَادَيْتَ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ نَسْتَغْفِرُكَ وَنَتُوبُ إِلَيْكَ وَصَلَّى اللهُ عَلَى النَّبي - ( مسنداحمد بن حنبل جلد صفحه ۱۹۹) الہی ! میری بھی رہنمائی فرما ان لوگوں کے ساتھ جن کی تو نے رہنمائی کی اور مجھے عافیت دے ان لوگوں کے ساتھ جن کو تو نے عافیت دی اور تو میرا اوالی ہو ان لوگوں کے ساتھ جن کا تو والی ہوا اور برکت دے مجھے ان چیزوں میں جو تو نے مجھے عطا کیں اور بچا مجھ کو برائی سے جس کا تو نے فیصلہ کیا ہے کیونکہ تو ہی فیصلہ کرتا ہے۔اور نہیں فیصلہ کیا جا تا تیرے خلاف اور نہیں ذلیل ہوتا وہ شخص جس کا تو دوست ہوا اور نہیں عزت پاتا وہ شخص جس کا تو دشمن ہوا۔تو برکت والا ہے اے ہمارے رب! اور تو بہت بلند ہے۔تجھ سے ہم بخشش مانگتے ہیں اور تیری طرف ہم رجوع کرتے ہیں اور اللہ رحمت بھیجے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر۔دین و دنیا میں خیر و برکت کے لئے ) ٧٣ - اَللّهُمَّ أَعِنِّى عَلَى دِينِى بالدُّنْيَا وَعَلَى آخِرَتِي بِالتَّقْوَى وَاحْفِظُنِي فِيمَا غِبْتُ عَنْهُ وَلَا تَكِلْنِى إِلى نَفْسِي فِيمَا حَضَرْتُهُ - يَامَنْ لَّا تَضُرُّهُ الذُّنُوبُ وَلَا تَنْقُصُهُ الْمَغْفِرَةُ - هَبْ لِى مَالَا يَنْقُصُكَ وَاغْفِرْ لِي مَالَا يَضُرُّكَ إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ - أَسْتَلْكَ فَرَجًا قَرِيبًا وَصَبْرًا جَمِيلًا وَرِزْقًا وَّاسِعًا وَالْعَافِيَةَ مِنْ جَمِيعِ الْبَلَايَا وَ أَسْتَلْكَ تَمَامَ الْعَافِيَةِ أَسْتَلُكَ دَوَامَ الْعَافِيَةِ أَسْتَلكَ الشُّكُرَ عَلَى الْعَافِيَةِ أَسْتَلُكَ الْغِنى عَنِ النَّاسِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ يَا رَبِّ يَارَبِّ يَارَبِّ ( کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر۵۱۱۰) الہی ! تو میری مدد کر میرے دین پر دنیا سے اور مدد کر میری آخرت پر پرہیز گاری سے اور میری نگہبانی کر اس چیز میں کہ جس سے میں غائب ہوا ہوں اور نہ حوالے کر مجھے میرے نفس کے اس چیز میں کہ جس میں میں موجود ہوں۔اے وہ ذات کہ جس کو گناہ ضر نہیں پہنچاتے اور نہ بخشش