حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 163 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 163

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 163 مناجات ولی اللہ اقرار عبودیت ۳۳ - اَللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي وَ رَبُّ السَّمَواتِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَ أَنَا عَبُدُكَ وَأَنَا عَلَى وَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّمَا صَنَعْتُ أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ وَاَبُوْءُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْلِيَ الذُّنُوبَ جَمِيْعَهَا فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا انْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ (مسند احمد جلد ۴ صفحه ۱۲۲ ، ۱۲۵) الہی! تو میرا رب ہے اور رب ہے آسمانوں کا اور جو مخلوق اُن میں ہے اس کا نہیں کوئی معبود مگر تو ، تو نے مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں نے جو تجھ سے وعدہ عبودیت کیا ہے۔اس پر جہاں تک میری طاقت ہے قائم ہوں۔میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے کردار کے شر سے۔اقرار کرتا ہوں تیری نعمت کا جو تو نے مجھ پر کی اور اقرار کرتا ہوں اپنے گناہوں کا۔میرے سب گناہ بخش کہ تو ہی گناہ بخشا ہے اور نہیں طاقت گناہ سے پھرنے کی اور نہیں قوت نیکی کر نیکی مگر تیری توفیق سے۔۳۴- اَللَّهُمَّ لَكَ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَ مَحْيَايَ وَمَمَاتِي وَإِلَيْكَ مَابِي وَلَكَ رَبِّ تُرَاثِي (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۳۶۳۷) الہی ! تیرے ہی لئے میری نماز ہے اور میری عبادتیں اور میرا جینا اور میرا مرنا اور تیری ہی طرف مجھے لوٹنا ہے اور تیرے ہی لئے ہے اے میرے رب ! میری میراث۔( محبت الہی ) ۳۵ - اَللَّهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ الْاَشْيَاءِ إِلَيَّ وَاجْعَلُ خَشْيَتَكَ اَخْوَفَ الْأَشْيَاءِ عِنْدِى وَاقْطَعْ عَنِّي حَاجَاتِ الدُّنْيَا بِالشَّوْقِ إِلَى لِقَائِكَ وَإِذَا