حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 150 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 150

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 150 مناجات ولی اللہ مناجات ولی اللہ شاہ حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب فرماتے ہیں:۔مدت سے میری یہ خواہش رہی ہے کہ دعاؤں کو ایسے طور سے مرتب کیا جائے کہ سورۃ مشتمل ہیں فاتحہ کے مقاصد و مطالب جو درحقیقت ہماری جسمانی و روحانی ضروریات پر می دعاؤں کی صورت میں ایک ترتیب میں آ کر بآسانی یاد کئے جاسکیں اور پھر روز مرہ کے سجدوں میں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ہے۔انہیں دہرایا جائے تا کہ اس مبارک گھڑی میں جب کہ ہمیں آستانہ الہی پر سر جھکانے کا موقعہ ملتا ہے اور ہم سے وعدہ کیا جاتا ہے کہ مانگو تمہیں دیا جائے گا۔ہم نہایت عاجزی سے اپنی درخواست گزارتے ہیں۔بہت ہی بد بخت وہ انسان ہے جو باوجود اس کے کہ پانچ بار سر بجو د ہوتا ہے مگر قبولیت دعا کے زرین موقع سے فائدہ نہیں اٹھاتا۔جو نبی کہ وہ سر نیچے رکھتا ہے۔فورا اُسے اٹھا لیتا ہے۔جیسے کہ اس کی سجدہ گاہ میں کانٹے بجھے ہیں جو اس کی پیشانی کو چبھتے ہیں۔ہر (احمدی ) جونماز کا پابند ہے اُسے چاہئے کہ وہ اس بات کو نہ کھولے کہ آخر جب وہ سجدہ میں جاتا ہے تو کوئی بڑی بات نہیں اگر وہ ایک آدھ منٹ دعا پر بھی صرف کر دے۔اس میں اس کا اپنا ہی بھلا ہے۔کونسی عظمندی ہے کہ ایک دومنٹ کو بچانے کیلئے انسان اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی رحمتوں سے محروم رکھے۔ہر روز ایک (احمدی) پابند نماز کم وبیش ساٹھ سجدے تو ضرور کرتا ہوگا اگر ہر سجدہ میں ایک دعا بھی کرلے تو روزانہ کم از کم ساٹھ دعائیں ہو جائیں گی۔مختصر دعاؤں کا یاد کرنا اور سجدے میں انہیں ایک ایک کر کے دہراتے رہنا مشکل نہیں بلکہ آسان ہے اور وہ ایک آدھ منٹ میں دہرائی جا سکتی ہیں۔اگر یہ نہ ہو سکے تو کم از کم یہ تو ہو کہ دعاؤں کے لئے ایک وقت مخصوص کر کے کتاب کی مدد سے ان کا روزانہ ورد ہو۔(ضمیمہ وصیت حضرت عبدالستار شاہ صاحب)