حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 151
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 151 مناجات ولی اللہ چونکہ حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ (حضرت سید عبدالستار شاہ ) نے ہمیں اپنی وصیت میں دعاؤں کی سخت تاکید فرمائی ہے اور انہیں اور حضرت والدہ علیہا الرحمتہ دونوں کو دعاؤں سے اس قدر شغف تھا کہ گویا ان کی فطرت کا خمیر ہی دعا سے اٹھایا گیا تھا۔اس لئے میں ان کی یاد میں نیز وصیت کی تعمیل میں سہولت پیدا کرنے کی غرض سے اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کیلئے چند ضروری دعا ئیں بمعہ ترجمہ ترتیب وار پیش کرتے ہوئے دعاؤں کے متعلق اپنی دیرینہ خواہش کو پورا کرتا ہوں“۔( وصیت سید عبدالستار شاه صاحب صفحه ۵۱-۵۲) خاکسار سید زین العابدین ولی اللہ شاہ دارالا نوار قادیان جمعۃ المبارک ۲۱/رمضان المبارک ۱۳۵۶ھ بمطابق ۲۶/ نومبر ۱۹۳۷ء