حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 137 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 137

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 137 علمی کارنامے تمام قدیم اور جدید علمائے اسلام کا مسلمہ فیصلہ ہے کہ قرآن کریم کے بعد اسلام میں بخاری شریف کا درجہ ہے۔جس طرح قرآن کریم اللہ تعالیٰ کے کلام کا مجموعہ ہے۔اسی طرح ” بخاری شریف آنحضرت صلعم کی احادیث کا مجموعہ ہے۔مدت ہوئی سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ”بخاری شریف کے ترجمہ و شرح کی ہدایت فرمائی تھی۔یہ عظیم کام سلسلہ کے فاضل اجل حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کے سپر د کیا گیا تھا۔مگر قادیان میں صرف دو سپارے ہی شائع ہو کر لگ گیا۔اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ شاہ صاحب نے آج تک سولہ سیپاروں کا کام پایہ تکمیل کو پہنچا دیا ہے اور انشاء اللہ باقی سپاروں کی تکمیل بھی جلد ہو جائے گی۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کا علماء میں جو مقام ہے وہ ظاہر و باہر ہے۔آپ نے عرب ممالک میں نہ صرف زبان عربی اور علوم دین کی تکمیل کی ہے بلکہ وہاں تعلیم و تدریس بھی کی ہے۔جن احباب نے بخاری شریف کے پہلے سپاروں کا مطالعہ کیا ہے وہ اس کام کیلئے آپ کی اہلیت کے شاہد ہیں۔ہم ادارۃ المصنفین کے شکر گزار ہیں کہ اس نے تیسرے پارے کو شائع کر کے شائقین کی دلی آرزو کو پورا کیا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ یہ کتاب ہاتھوں ہاتھ پک جائے گی تا کہ باقی جلدیں بھی جلد از جلد شائع ہو سکیں۔باقی جلدوں کی اشاعت اس جلد کی فروخت پر منحصر ہے۔(روز نامه الفضل قادیان ۲۲ جون ۱۹۶۰ء) جامع مسند صحیح بخاری جزء چهارم یہ جلد ادارۃ المصنفین کی طرف سے جولائی ۱۹۶۱ء میں شائع ہوئی جو بخاری کتاب الصلوۃ کے بقیہ حصہ پر مشتمل ہے۔اس جلد میں ۷۷۷ سے ۱۰۸۶ تک احادیث شامل ہیں۔اس جلد کے صفحات کی تعداد ۱۸۸ ہے۔