حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 112
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 112 کچھ یادیں، کچھ تاثرات لے گئے۔میں بورڈنگ کے گیٹ کے باہر تک ان کے ساتھ گیا۔رخصت ہوتے وقت مجھ سے پوچھا کہ میری باتوں کا سامعین پر کچھ اچھا اثر بھی ہوا ہے؟ میں نے یہ محسوس کیا کہ آنحترم کے دل میں عشق احمدیت موجزن ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ دوسروں کو بھی جلد از جلد اس کو چہ کا گرویدہ بنالیں۔وہ دن ۱۹۱۰ ء کا کیا ہی مبارک دن تھا جب کہ ہم دونوں دوستی کے رشتے میں منسلک ہوئے۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ ہم دونوں جو اپنے ناموں میں اللہ کے اسم ذات کی مشارکت رکھتے ہیں ولی اللہ حشمت اللہ نصف صدی سے زیادہ مدت سے شیر وشکر بنے ہوئے ہیں۔علاوہ مشارکت اسم ذات باری تعالیٰ کے ایک اور مشارکت بھی کارفرما نظر آتی ہے وہ اس ذات کا حسن ہے جو خدا تعالیٰ کے محبوب حقیقی حضرت محمد واحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم احمد کی مظہر ہے یعنی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے پر نور چہرہ نے اور حسن باطنی نے ہم دونوں کوگرویدہ بنالیا۔پس یہ دو مضبوط بند ہیں جنہوں نے ہمارے دلوں کو باندھے رکھا ہے اور فَاصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا کا بین ثبوت بہم پہنچایا۔میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ حضرت شاہ صاحب قادیان میں ایک ( بیت ) میں ہیں جو ( بیت ) اقصیٰ کی طرح کی ہے اور نماز سے فارغ ہوکر ( بیت ) کے صحن سے گذر کر باہر جانے کو ہیں اُسی وقت میں بھی ( بیت ) میں داخل ہوا ہوں اور میں دور سے دیکھ کر حضرت شاہ صاحب کی طرف تیز قدمی کے ساتھ بڑھا ہوں اور حضرت شاہ صاحب بھی مجھے دیکھ کر میری طرف بڑھے ہیں۔آخر ہم دونوں محبت بھرا معانقہ کرتے ہیں اس وقت حضرت شاہ صاحب تندرست خوبرواور خوبصورت لباس میں نظر آ رہے ہیں۔یہ صحت مندانہ حالت یہ خوبصورت لباس جور دیا میں نظر آئے یہ وہ صحت اور تندرستی ہے جو بعثتِ اُخروی سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کا اچھے لباس میں ملبوس ہونا اچھی منزلت کی نشانی ہے اور ہمارا دونوں کا معانقہ ہونا اس دنیا کے تعلقات محبت کے سچے ہونے اور ایمان اور اعمال