حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 87 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 87

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 87 خود نوشت حالات زندگی ہو گئی کہ تصفیہ ہو گیا۔آپ نے علاقہ کھڑی سے ترک وطن کرنے والوں اور ریاست میں سمجھوتہ کرانے کیلئے جو مساعی کیں وہ نہایت ہی قابل قدر تھیں۔اس علاقہ کے ہزار ہا لوگ ڈوگرہ فوج کے مظالم سے تنگ آ کر اپنے گھر بار چھوڑ کر جہلم میں پناہ گزین ہو گئے تھے اگر اس کا فور انتدارک نہ کیا جاتا تو اس کے نتائج بہت ہی تکلیف دہ نکلتے۔وہ اس وقت حکام کی بات ماننے کیلئے تیار نہ تھے۔ایسے وقت میں صدر محترم آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کو ہدایات دے کر بھیجا جنہوں نے وطن ترک کرنے والوں اور حکام کے درمیان ایک باعزت سمجھوتہ کرا دیا۔جس پر وہ بخوشی خاطر اپنے اپنے گھروں کو واپس ہو گئے۔اسی طرح گزشتہ دنوں میں انہیں علاقہ پونچھ میں بھیجا گیا تا کہ وہ ان مظالم کی جو وہاں مسلمانوں پر کئے جاتے ہیں تحقیقات کریں اور وہ مکمل تحقیقات کر کے واپس آئے۔اب اس غرض کے لئے سری نگر بھیجا گیا ہے کہ وہ اعلیٰ احکام سے مل کر رعایا اور حکومت کے درمیان بہتری اور تعاون کی صورت پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ہمیں اعلیٰ احکام سے امید ہے کہ وہ ان کیلئے اس بارہ میں ہر ممکن امداد کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔الفضل قادیان ۲۱ جولائی ۱۹۳۲ صفحه ۹) حاشیه صفحه ۵۶ (۱۱) پسر حضرت مولوی حکیم قطب الدین صاحب یکے از احباب ۳۱۳ آپ کے حالات زندگی کیلئے دیکھئے روز نامہ الفضل لاہور ۹ جنوری ۱۹۴۹ صفحه ۵ -۶) حاشیہ صفحہ ۵۷ (۱۲) مسٹر ایل۔ڈبلیو جارڈین پیشل کمشنر ریاست جموں کشمیر ریاست میں اپنے تقرر کی معیاد ختم کرنے کے بعد رخصت پر ولائت جاتے ہوئے ۲۰ اپریل کو لاہور پہنچے جہاں جناب سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے جو نمائندہ کشمیر کمیٹی کی حیثیت سے متعدد بار مسٹر جارڈین سے اہم معاملات کے متعلق گفتگو کرتے رہے اور دوستانہ مراسم قائم ہو چکے تھے۔معہ اپنے دوستوں اور ممبران کشمیر کمیٹی کے لاہور کے سٹیشن پر ملاقات کی اور ان کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے۔مسٹر جارڈین بھی نہایت تپاک سے ملے۔نہایت ناگوار حالات میں خوشگوار ملاقاتوں کی یاد تازہ ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔مسٹر جارڈین نہایت خوبی اور دیانت کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے والے افسر ہیں اور انہوں نے ریاست کشمیر کی نہایت اہم خدمات سرانجام دی ہیں اور اپنے پیچھے بہت اچھی یاد چھوڑی ہے“۔الفضل قادیان ۲۵ اپریل ۱۹۳۳ء صفحه ۲ ) حاشیه صفحه ۵۸ (۱۳) مسلمانان علاقہ تھکیالہ پڑاوا ( پونچھ ) کا اظہارتشکر حضرت خلیفہ امی الثانی (نوراللہ مرقدہ) کی ہدایات کے ماتحت جناب سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے بحیثیت نمائندہ کشمیر کمیٹی علاقہ تھکیالہ پڑاوا سے تعزیری اور کسٹم چوکیوں کے اٹھائے جانے کے لئے جو کامیاب