حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 88
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 88 خود نوشت حالات زندگی جدو جہد کی اسے اس علاقہ کے باشندوں نے اپنے لئے نعمت غیر مترقبہ سمجھا اور اپنے مصائب اور مشکلات میں بہت حد تک کمی محسوس کی۔ایک نامہ نگار صاحب لکھتے ہیں کہ اس علاقہ کے مسلمانوں نے عید کی نماز کے بعد ایک جم غفیر میں جس میں معز اور سرکردہ اصحاب بھی بکثرت شریک تھے۔جلسہ منعقد کیا۔جس میں چوکیوں کے بنائے جانے کی خوشی میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ( نوراللہ مرقدہ) کا پر اخلاص الفاظ میں شکر یہ ادا کیا گیا۔نیز جناب سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی مساعی کے متعلق بھی شکر گزاری کا اظہار کیا گیا۔(الفضل قادیان ۱۲۰ اپریل ۱۹۳۳ ء صفحه ۲) حاشیہ صفحہ ۶۷ (۱۴) سیدنا حضرت خلیفہ المسح الثانی نور اللہ مرقدہ نے ۱۹۳۱ ء تا ۱۹۳۷ء کے قلیل عرصہ میں کشمیریوں کے لئے یاد گار خدمات سرانجام دیں۔آپ کشمیر کمیٹی سے مئی ۱۹۳۳ء کو مستعفی ہو گئے۔اس کی تفصیلی روئیداد کیلئے دیکھئے الفضل قادیان ۲۳ تا ۳۰ مئی ۱۹۳۳ ء صفحه ۶۹۔۱۵۔حضرت بھائی عبدالرحیم صاحب قادیانی یکے از احباب ۳۱۳ مراد ہیں۔