حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 21
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 21 خود نوشت حالات زندگی نیچے ہیں اور میں عرض کرتا ہوں کہ حضور میں بیٹھ جاؤں گا۔اس سے میں نے یہ تعبیر بھی کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے خدمت دین لے گا اور اس طالب علمی کے زمانہ میں اس قسم کی بشارتیں ملیں۔بلا دعر بیہ کی بابت رؤیا ان میں سے ایک خواب سی تھی کہ میں بلاد عر بیہ میں (دعوت الی اللہ ) کے لئے گیا ہوں اور مجھے وہاں کامیابی ہوئی ہے۔وہ خواب عجیب و غریب ہے جس کا ذکر کرنے کا موقع نہیں۔البتہ ایک خواب کا ذکر کرتا ہوں۔میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے باغ میں ایک مکان تیار ہو رہا ہے۔دیواریں اٹھائی جا رہی ہیں مشرقی دیوار پر حضرت مولوی سرور شاہ صاحب ( اللہ آپ سے راضی ہو ) اینٹیں چن رہے ہیں۔اور مجھے بڑی خواہش ہے کہ میں بھی اس تعمیر میں شریک ہوں۔حضرت مولوی سرور شاہ صاحب نے میری طرف نظر کی اور فرمایا آپ کو بھی اس کی تعمیر میں شریک ہونے کا موقع دیا جائے گا۔سہرورشاہ صاحب سے مراد امامِ وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام تھے۔جن دنوں حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے متعلق بعض اخبارات نے شائع کیا تھا کہ حضور فوت ہو گئے ہیں تو میں نے قبل از افواہ اُسی رات خواب میں دیکھا کہ چر چاہے کہ مولوی سرور شاہ صاحب فوت ہو گئے۔صبح جب میں شہر میں آیا اور مکان نواب محمد علی خان صاحب ( اللہ آپ سے راضی ہو ) باہر والے دروازے کے سامنے کھڑا تھا تو امرتسر کے کسی اخبار میں یہ خبر شائع ہو کر قادیان میں یہ چرچا ہوا کہ حضرت خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ کی وفات کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلائی گئی ہیں۔خواب کی تعبیر مولوی سرور شاہ امام وقت سے تھی جو پوری ہوئی۔حضرت مولانا حکیم نور الدین صاحب نوراللہ مرقدہ کے مکتب میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول ( نور اللہ مرقدہ) سے میں نے دو تین سال پڑھا۔اس دوران میں حضور کی عیادت کا بھی مجھے موقع ملا۔جب حضور گھوڑے سے گر کر زخمی ہوئے ہیں انہی دنوں کی بات ہے۔شیخ تیمور احمد صاحب (جو) حضرت خلیفہ اول ( نور اللہ مرقدہ) کے شاگرد