حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 19 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 19

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 19 کی تعلیم بجائے پانچ سال (کے ) چار سال کر دی گئی تھی۔اب نور الدین کی شاگردی اختیار کریں خود نوشت حالات زندگی ۱۹۱۰ء میں حضرت خلیفہ اول ( اللہ آپ سے راضی ہو ) نے مجھ سے فرمایا:۔جتنی انگریزی کی ہمیں ضرورت ہے اتنی آپ نے پڑھ لی ہے۔اب نورالدین کی شاگردی اختیار کریں۔جس راستے پر نور الدین چلائے گا اُس میں " آپ کیلئے کامیابی ہے۔کم و بیش یہی آپ کے الفاظ تھے جو محبت سے بھرے لہجہ میں آپ کی زبان مبارک سے نکلے اور میرے دل میں گڑ گئے۔قرآن مجید کا درس تو حضرت خلیفہ اول ( نور اللہ مرقدہ) سے بار بار سنے کا موقع ملا۔اس درس میں بھی حضور کی شفقت ہم طالب علموں پر خاص تھی۔آپ نے حضرت حافظ روشن علی صاحب ( اللہ آپ سے راضی ہو ) کو اور مجھے عربی ،صرف ونحو، ایک عربی کتاب اصول شاشی اور حضرت مولوی محمداسماعیل صاحب کو منطق پڑھانے کے لئے مقرر فرمایا۔خود ( حضرت خلیفتہ مسیح الاول اللہ آپ سے راضی ہو ) موطا امام مالک پڑھانے کے بعد صحیح بخاری بھی درسا در سا پڑھائی۔اس طرح فوز الکبیر ( از حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی۔مرتب) بھی۔طالب علمی کے زمانہ ہی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اکثر کتب پڑھنے کا مجھے موقع ملا۔سلسلہ کی کتابیں پڑھنے کا مجھے بہت شوق تھا۔وقف زندگی جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مدرسہ احمدیہ سے قائم کرنے کا ارادہ فرمایا تو اس سے کچھ دیر قبل ٹی۔آئی ہائی سکول کے طلباء کو وقف زندگی کی تحریک فرمائی۔میں نے وقف کی نیت کر کے اسی وقت سے دعائیں شروع کر دیں۔اس وقف کے متعلق اقرار مجھ سے حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس وقت لیا جب آپ ہمیں اور میرے بھائی حضرت