حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 14 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 14

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 14 سوانحی خاکه۔۔پر آپ نے مجاہدین احمدیت کو خراج تحسین پیش کیا۔( تاریخ احمدیت جلد ۱۹ صفحه ۲۵۰) ۱۹۵۶ء میں خلافت احمدیہ کی تائید میں آپ نے کئی تحقیقی مضامین لکھے۔جولائی ۱۹۵۶ء کو آپ دمشق کیلئے سہ بارہ روانہ ہوئے اور دو ماہ بعد واپس تشریف لائے۔الفضل ربوہ ۱۲ جولائی ۱۹۵۶ء صفحه ۱ ) مصر کے صدر جمال عبدالناصر کے نام ہمدردی کا پیغام ه یکم نومبر ۱۹۵۶ء کو برطانیہ اور فرانس نے مصر پر متحدہ بحری اور فضائی حملہ کر دیا اور قاہرہ، اسماعیلہ، پورٹ سعید اور دوسرے بڑے بڑے شہروں میں بمباری کی۔اس نازک موقع پر حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ناظر امور خارجہ نے مصر کے صدر جمال عبد الناصر کے نام ہمدردی کا پیغام بھجوایا۔یہ پیغام ۳ نومبر ۱۹۵۶ء کو ارسال کیا گیا جس کا جواب ۱۹ نومبر ۱۹۵۶ء کو موصول ہوا۔اس کے جواب میں حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب نے ۲۶ نومبر کو دوبارہ خط ارسال کیا۔جس کا جواب ۱۷ دسمبر ۱۹۵۶ء کو موصول ہوا۔الفضل ربوه ۲۴ نومبر ۱۲٬۶۱۹۵۶ جنوری ۱۹۵۷ء صفحه ۳) اپریل ۱۹۶۱ء کو آپ نے اپنی خود نوشت سوانح حیات مکمل کی۔۱۱۰ اکتوبر ۱۹۶۲ء کو آپ بیماری کے بعد صحت یاب ہوئے۔اظہار محبت (روز نامہ الفضل ۱۱۔اکتوبر ۱۹۶۲ء) ۱۴ اکتوبر ۱۹۶۳ ء کو حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ کی یاد آوری پر حضرت سید ولی