حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 15 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 15

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 15 سوانحی خاکہ۔۔اللہ شاہ صاحب نے حضور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔دوران گفتگو حضرت مصلح موعود دنور اللہ مرقدہ نے شرح صحیح بخاری کے متعلق بہت سی قیمتی ہدایات دیں۔اس موقعہ پر محترم سید عبدالرزاق شاہ صاحب برادر اصغر حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب اور حضرت سیدہ مہر آپا حرم حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ بھی موجود تھے حضور نے حضرت شاہ صاحب سے ملاقات فرما کر محبت میں خوشی کا اظہار فرمایا۔روزنامه الفضل ربوہ ۷/اکتوبر ۱۹۶۳ء) ۱۵ اور ۶ امئی ۱۹۶۷ء کی درمیانی شب بمقام ربوہ بعمر ۷۸ سال آپ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔روزنامه الفضل ربوہ ۱۷مئی ۱۹۶۷ء صفحه۱ ) 4 مئی ۱۹۶۷ء کو بہشتی مقبرہ ربوہ میں آپ کی تدفین عمل میں آئی۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۸ مئی ۱۹۶۷ ء صفحه ۱) اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ دنیا بھی اک سرا ھے بچھڑے گا جو ملا ھے گر سو برس رها هے آخر کو پھر جدا ہے