حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 190 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 190

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 190 مناجات ولی اللہ عَلَى ذَالِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّحِمِينَ (کنز العمال جلد ۲ حدیث ۴۹۴۵) الہی ! میں تجھ سے مانگتا ہوں شکر کرنے والوں کا ثواب اور مقربین کی مہمانی اور نبیوں کی رفاقت اور صدیقوں کا یقین اور پرہیز گاروں کی سی انکساری اور یقین والوں کی فروتنی یہاں تک کہ تو مجھے وفات دے اسی حالت میں۔اے سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے! ١١ - اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَلُكَ الْفَوْزَ فِي الْقَضَاءِ وَ نُزُلَ الشُّهَدَاءِ وَعَيْشَ السُّعَدَاءِ وَمُرَافَقَةَ الْأَنْبِيَاءِ وَالنَّصْرَ عَلَى الْأَعْدَاءِ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۳۶۰۸) الہی ! میں تجھ سے مانگتا ہوں کامیابی کا فیصلہ اور شہیدوں کی سی مہمانی اور نیک بختوں کی سی زندگی۔اور نبیوں کی رفاقت اور دشمنوں پر فتحیابی یقینا تو دعا کوسنتا ہے۔( نیک تمنائیں) ١١٧ - رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًا وَّالْحِقْنِي بِالصَّلِحِيْنَ وَ اجْعَلُ لِي لِسَانَ صدقٍ فِى الْآخَرِيْنَ وَاجْعَلَنِى مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ o وَلَا تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَه يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُونَ إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ ( سورة الشعراء ۸۴-۹۰) اے رب ! دے مجھ کو حکم اور شامل کر مجھ کو نیکوں میں اور بنائیو میرے لئے زبان راستی کی پچھلوں میں اور کر مجھ کو وارث نعمتوں والی جنت اور نہ رسوا کر مجھ کو جس دن اُٹھائے جائیں گے لوگ۔جس دن کہ مال اور بیٹے کچھ فائدہ نہ دیں گےمگر جو شخص کہ آیا اللہ کے پاس صاف دل کے ساتھ۔۱۱۸ - رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ - ( سورة الشعراء:۱۷۰) اے میرے رب نجات دے مجھ کو اور میرے خاندان کو ان باتوں سے جو وہ لوگ کر رہے ہیں۔