حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 171 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 171

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 171 مناجات ولی اللہ فعل اور نیت اور راست روی میں سے۔تو ہر چیز پر قادر ہے۔۵۸ - اللَّهُمَّ افْتَحْ مَسَامِعَ قَلْبِي لِذِكْرِكَ وَارْزُقْنِی طَاعَتَكَ وَطَاعَةَ رَسُولِكَ وَعَمَلًا بِكِتَابِكَ (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۳۶۵۵) الہی ! کھول دے میرے دل کے کانوں کو اپنی یاد کیلئے اور نصیب کر مجھے اپنی فرمانبرداری اپنے رسول کی اور توفیق دے عمل کرنے کی اپنی کتاب پر۔۵۹ - اللَّهُمَّ مُصَرِّفَ الْقُلُوبِ اَصْرِفَ قُلُوْبَنَا عَلَى طَاعَتِكَ ( مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۱۴۸) الہی ! پھیر نے والے دلوں کے! پھیر دے ہمارے دلوں کو اپنی عبادت کی طرف۔۲۰ - اَللَّهُمَّ اجْعَلْنِيْ اَخْشَاكَ كَانِيْ أَرَاكَ اَبَدًا حَتَّى الْقَاكَ وَاسْعِدُنِي بِتَقْوَاكَ وَلَا تُشْقِنِي بِمَعْصِيَتِكَ وَخِرْلِي فِي قَضَائِكَ وَ بَارِكْ لِي فِي قَدْرِكَ حَتَّى لَا أُحِبَّ تَعْجِيْلَ مَا أَخَّرْتَ وَلَا تَاخِيرَ مَا عَجَّلْتَ وَاجْعَلْ غِنَائِي فِي نَفْسِي - (کنز العمال جلد : ۲ حدیث نمبر ۳۶۱۷) الہی! بنا مجھ کو کہ تجھ سے ایسا ڈروں کہ گویا کہ میں تجھ کو ہمیشہ دیکھ رہا ہوں یہاں تک کہ میں تجھ کو ملوں اور مجھے نیک بخت کر اپنے تقویٰ سے اور نہ بدبخت کر مجھے اپنی نافرمانی کی وجہ سے اور نیک بات اختیار کر میرے لئے اپنے فیصلہ میں اور برکت دے مجھے اپنی تقدیر میں تاکہ میں نہ چاہوں جلدی ہونا اس بات کا جس میں تو نے تاخیر کی اور نہ تاخیر اس بات میں جس کو تو نے جلدی چاہا اور بنا مجھے غنی میرے نفس میں۔۶ - اللَّهُمَّ أَعِنِّي بِالْعِلْمِ وَزَيِّنِي بِالْحِلْمِ وَ اَكْرِمُنِي بِالتَّقْوَى وَجَمِلْنِي