حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 159
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 159 مناجات ولی اللہ الہی ! تیری رحمت ہی کی میں امید رکھتا ہوں۔سو تو نہ حوالے کر مجھے میرے نفس کے آنکھ کے پلک جھپکنے کے برابر بھی اور درست کر میرے کام سب کے سب۔نہیں کوئی معبود مگر تو۔٢٢ ( ب ) - يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتُ - ( تذکره صفحه ۳۳۶) اے زندہ! اے ہمیشہ زندہ رہنے والے! تیری رحمت کی میں فریاد چاہتا ہوں۔٢٧ - اللَّهُمَّ اقْسِمُ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بِهِ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيْكَ -۲۷ وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ وَمِنَ الْيَقِيْنِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مَصَائِبَ الدُّنْيَا وَمَتِّعْنَا بِاَسْمَا عِنَا وَاَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا وَ اجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنَّا وَاجْعَلْ ثَارَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا وَلَا تَجْعَلْ مُصِيبَتَنَا دِينِنَا وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا اَكْبَرَ هَمِّنَا وَمَبْلَغَ عِلْمِنَا وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ (جامع ترمذی ابواب الدعوات حدیث نمبر ۳۵۰۲) اے اللہ ! نصیب کر ہم کو اپنا اتنا خوف کہ روک بن جائے تو ہمارے اور ہماری نافرمانیوں کے درمیان اور نصیب کر ہم کو اپنی فرمانبرداری اتنی کہ جس سے تو پہنچاوے ہم کو اپنی جنت تک اور ایسا یقین دے کہ جس کے سبب سے تو آسان کر دے ہم پر مصیبتیں دُنیا کی اور فائدہ دے ہم کو ہمارے کانوں اور ہماری آنکھوں اور ہماری قوت سے جب تک تو ہم کو زندہ رکھے اور بنا اسے وارث ہمارا اور لے ہمارا بدلہ اس سے جو ظلم کرے ہم پر اور فتحیاب کر ہم کو اُس پر جو ہم سے عداوت رکھے اور نہ کر ہماری مصیبت ہمارے دین میں اور نہ کر دنیا کو ہمارا بڑا مقصود اور نہ علت غائی ہمارے علم کی اور نہ مقرر کر ہم پر اس شخص کو جو رحم نہ کرے ہم پر۔۲۸ - اَللّهُمَّ اَلِفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا وَاَصْلِحُ ذَاتَ بَيْنِنَا وَاهْدِنَا سُبُلَ السَّلَامِ وَنَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّورِ وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَبَارِكْ لَنَا