حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 141
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 141 علمی کارنامے (۱۰) الخطاب الجليل في الاصول الاسلاميه یہ کتاب سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شہرہ آفاق تصنیف ” اسلامی اصول کی فلاسفی کا عربی ترجمہ ہے۔پہلی بار یہ کتاب المکتبہ الاحمدیہ قادیان سے شائع ہوئی اور ۲۸۸ صفحات پر مشتمل ہے۔کتاب کے آغاز میں ۴۲ صفحات پر مشتمل تعارف جلسہ مذاہب عالم، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیمات کا خلاصہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مختصر سوانح حیات بھی دیئے گئے ہیں۔(۱۱) دَعْوَةُ الْاحْمَدِيَّةُ وَغَرُضُهَا یہ کتاب حضرت خلیفہ اسیح الثانی نور اللہ مرقدہ کی کتاب ”احمدیت کا پیغام کاعربی ترجمہ ہے۔یہ ترجمہ حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب نے پہلی بار دمشق سے شائع کیا۔اس کا نظر ثانی شدہ ایڈیشن وکالت تبشیر تحریک ربوہ نے ۱۹۷۰ء کی دہائی میں شائع کیا۔یہ کتاب ۴۷ صفحات پر مشتمل ہے، جس میں عقائد احمدیت کا اجمالی طور ذ کر کیا گیا ہے۔(۱۲) زار کا حال زار زار روس کے بارہ میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی پر اس کتاب میں بحث کی گئی ہے اور زار خاندان پر جو حالت زار آئی اس کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔اس رسالہ کے بارہ میں حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب تحریر کرتے ہیں:۔اس رسالہ میں جو واقعات درج کئے گئے ہیں۔میں انہیں مختلف وقتوں میں عربی اور انگریزی اخباروں میں پڑھتارہا ہوں اور قاہرہ میں جب کہ قصر نیل میں نظر بند تھا روسی اور جرمن افسروں سے بھی مختلف پیرایوں میں زار روس کے