حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 132 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 132

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 132 علمی کارنامے (۵) انبیاء کی آسمانی شہادت اور اس کی تکمیل مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ میں یہ دراصل آپ کی جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۳۱ء کے موقع کی تقریر ہے جو نظارت دعوۃ (الی اللہ ) نے فروری ۱۹۳۲ء میں شائع کی۔یہ کتاب ۹۶ صفحات پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں آسمانی بادشاہت کے متعلق انبیاء کی پیشگوئیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جن کا ظہور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوا اور اب جماعت احمدیہ کے ذریعہ ہورہا ہے۔(۶) انقلاب عظیم کے متعلق انذار و بشارات یعنی ہماری ہجرت یہ آپ کی جلسہ سالانہ ۱۹۴۸ء کی تقریر ہے جو فروری ۱۹۴۹ء میں مہتم نشر واشاعت ربوہ نے شائع کی جو کہ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔اس کتاب کے دیباچہ میں آپ تحریر کرتے ہیں۔لاہور کے جلسہ سالانہ منعقدہ ۲۶ دسمبر ۱۹۴۲ء میں میری تقریر کا یہ پہلا حصہ ہے جو ہماری ہجرت سے متعلقہ گیارہ الہاموں اور چھ خوابوں پر مشتمل ہے۔جن میں ہم کو واقعات ہجرت کی قبل از وقت مجمل اور مفصل دونوں طریقوں پر خبر دی گئی تھی۔(دیباچه صفحه ۲) (۷) ترجمه و شرح جامع صحیح مسند بخاری اس کے بارہ میں حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب تحریر کرتے ہیں:۔در علم حدیث اس کے اصل مقام اس کی تاریخ تدوین ، اس کے ضبط وربط کے اصول اور جامع صحیح مسند بخاری کے اصل موضوع اور اس کے سمجھنے کے طریق کے متعلق ذکر کرنے کے بعد اب میں موجودہ شرح کے لکھے جانے کے متعلق بھی ایک دو باتیں کہنا ضروری سمجھتا ہوں۔۱۹۲۵ء کے آخر میں جب کہ میں دمشق میں تبلیغی مرکز قائم کرنے میں مشغول تھا۔نومبر کا مہینہ ہوگا یا دسمبر کا میں نے بحالتِ کشف دیکھا کہ مولوی عطا محمد صاحب جو کہ اس وقت ناظر اعلیٰ کے کلرک تھے۔میرے سامنے کھڑے ہیں اور آرڈر بک ان کے ہاتھ میں ہے۔چوہدری نصر اللہ