حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 131
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 131 علمی کارنامے بحیثیت ناظر دعوت الی اللہ ) ارشاد فرمایا کہ میں اس موقعہ پر جماعت احمدیہ کے مذہبی نقطہ نگاہ کی ترجمانی کروں۔اس ارشاد کی تعمیل میں اچھوت بھائیوں کی خدمت میں پیغام احمدیت جو حقیقی ( دین ) پر مشتمل ہے پیش کرتا ہوں۔سیکر ٹری صاحب نے اپنے نوٹ میں اس امر کی خواہش بھی کی تھی کہ حضرت امام جماعت احمد یہ اپنے ہاتھ سے مضمون لکھیں ان کی اس خواہش کا احترام کرتے ہوئے آپ نے علیحدہ مختصر الفاظ میں اچھوت بھائیوں کو مخاطب فرمایا ہے جو اس پیغام کے ساتھ بطور ضمیمہ کے شائع کیا جاتا ہے۔والسلام۔سید زین العابدین ولی اللہ شاہ یہ کتاب ۱۶ صفحات پر مشتمل ہے جس کے مصنف و پبلشر آپ خود ہی تھے۔(۳) اسمه احمد حجة الله البالغة یہ دراصل جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۳۴ء کے موقعہ پر آپ کی تقریر ہے جو ۱۹۳۵ء میں شائع ہوئی۔اس کتاب میں مثیل احمد کے موضوع پر سورۃ الصف میں بیان فرمودہ پیشگوئیوں پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے یہ کتاب ۱۹۳۵ ء میں حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب بھٹی آف قادیان نے شائع کی جوہ ۸ صفحات پر مشتمل ہے۔(۴) اسمه احمد حصہ دوم یعنی حضرت نبی کریم ﷺ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشق ۱۹۳۵ء کے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر آپ نے یہ پر معارف تقریر کی جسے آپ نے چار دنوں میں دوبارہ نظر ثانی کر کے اشاعت کیلئے نظارت تالیف و اشاعت قادیان کے سپر د کیا۔یہ کتاب دسمبر ۱۹۳۵ء میں نظارت تالیف و اشاعت قادیان نے شائع کی جو کہ ۸۰ صفحات پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عربی اور فارسی منثور و منظوم کلام کی رو سے آپ کے عشق رسول ﷺ کے نظارے پیش کئے گئے ہیں۔