ولادت سے نبوت تک — Page 59
۵۹ بزرگوں کے علاوہ اس کے وجود کی نشانیاں بھی بیان کی جاتی ہیں۔اور عام انسانوں کو دیکھنے سے بچپن سے ہی اس کی تربیت۔اس کے ساتھ خدا تعالیٰ کا سلوک اور اللہ کا پیار نظر آتا ہے۔اس کے وجود سے برکتیں رحمتیں وابستہ ہوتی ہیں۔جو نظر آتی ہیں اور لوگوں کو حیرت زدہ بھی کرتی ہیں۔بچہ پیارے محمد ان اصولوں کے مطابق کیسے نظر آئے ؟ ماں اللہ میاں نے اپنے نبیوں کی جو نشانیاں بتائی تھیں ان میں سے چند میں نباتی ہوں کہ اس زمانے میں ہر طرف شرک پھیل جائے گا۔وہ قومیں جن میں خدا کے بنی آئے اور وہ بھی جن میں نہیں آئے، سب کی سب اخلاق اور کردار کے لحاظ سے جانوروں سے بدتر ہو جائیں گی بشرم و حیا محبت و ہمدردی - احترام کوئی قانون کوئی اصول نہ ہوگا۔بلکہ جس کو طاقت ہوگی وہ کمزور کو دبا ئیگا۔ہم دیکھتے ہیں کہ خانہ کعبہ جو خدا کا گھر ہے اس میں بھی ایک دو نہیں۔تین سو ساٹھ (۳۶۰ ) بت تھے۔غلاموں ، عورتوں، قوم کے کمزور لوگوں کی حیثیت جانوروں سے بدتر منفی۔بات بات پر جنگ چھڑ جاتی جو سالوں چلتی۔شراب ، جو آ بے حیائی عام تھی۔جس زمانے میں نبی کی ضرورت ہوتی ہے اس کی ایک نمایاں نشانی یہ ہے کہ انسانوں میں اتفاق ، اتحاد نہیں رہتا۔چھوٹے چھوٹے قبیلوں خاندانوں میں بٹ جاتے ہیں۔ذات پات علاقائی نفرتیں بڑھ جاتی ہیں۔محبت کا نام و نشان مٹ جاتا ہے۔ہر طرف دیکھ ہی دکھ دکھائی دیتا ہے۔بچه مکه ، بلکہ عرب کے علاوہ ساری دنیا میں ہی یہ حلال تھا ؟