ولادت سے نبوت تک — Page 60
ماں آپ خود بچپن کے واقعات سنتے آرہے ہیں۔کہ جب بچہ تھے۔پھر بڑے ہوئے۔پھر جوان ہو گئے لیکن آپ زندگی کے ہر دور ہیں عام انسانوں سے مختلف، پیاری عادتوں کے مالک دکھائی دیتے ہیں۔اور ان ہی اخلاق نے آپ کو سب کی نظر میں قابل احترام بنا دیا۔بچہ واقعی آپ کی زندگی نمونہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ماں آپ کی پیدائش سے پہلے خانہ کعبہ پر ابرہہ نے حملہ کیا مفاجس میں وہ برباد ہو گیا۔پھر گم ہو جانے والے مقدس چشمہ زمزم کا آپ کے دادا جان حضرت عبدالمطلب کو خواب کی بنا پر مل جانا۔پھر حضرت عیسی کا بغیر باپ کے پیدا ہونا۔جس کی وجہ سے بنی اسرائیل سے نبوت کا ختم ہو جانا ثابت ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل میں کوئی مرد اس قابل نہیں کہ نبی کا باپ بن سکے۔اور حضرت ابراہیم سے کئے گئے وعدہ کے تحت حضرت اسماعیل کی نسل بنوا سمعیل میں اس انعام کے جاری ہونے کا پتہ دینیا پھر اس مقدس ، آخری کامل اور مکمل شریعت لانے والے کا مکہ میں پیدا ہونا۔جہاں خدا کا گھر کعبہ ہے۔پیدائش کے وقت ستاروں کا کثرت سے ٹوٹنا وغیرہ۔بچہ یہ سب نشانیاں دیکھ کر ہی لوگ کہہ رہے تھے کہ نبی کا ظہور قریب ہے؟ ماں آپ کے آباؤ اجداد کا خانہ کعبہ کی خدمت کرتے چلے جانا۔اور ان میں نمایاں اخلاقی شان کا ظاہر ہونا جیسے سخاوت دلیری - جرات۔قومی بغیرت اور پھر قوم کے لئے ہمدردی وغیرہ نظر آتے ہیں۔آپ کی پیدائش سے پہلے والد کی وفات۔پھر آپ کی کمر پر مہر نبوت کی نشانی شرک سے