ولادت سے نبوت تک — Page 40
۴۰ i ماں ایک دن پیارے محمد نے بھی سوچا کہ جا کر دیکھا جائے کہ ران مجالس میں کیا ہوتا ہے۔کیونکہ ان کے ساتھی اکثر ذکر کرتے تھے چنانچہ آپ نے اپنی بکریاں اپنے ساتھیوں کے حوالے کیں اور مکہ میں ایسی مجلس کی تلاش میں نکلے۔شہر میں پہنچے تو ایک محلے سے گانے اور ناچنے کی آوازیں آرہی تھیں معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ فلاں مرد کا فلاں عورت سے نکاح ہے جس کی وجہ سے یہ محفل جھائی گئی ہے۔آپ بھی وہاں پہ چلے گئے۔لیکن اندر جاتے ہی نیند کا ایسا غلبہ ہوا کہ فوراً ہی سو گئے اور صبح ہی آنکھ کھلی جب اپنے ساتھیوں کے پاس پہنچے اور انہوں نے رات کا احوال پوچھا تو وہ یہ سن کرحیران رہ گئے کہ ایسی دل چسپ اور پُر لطف محفل میں نیند کیسے آگئی۔: بچہ امتی وہ لوگ ٹھیک ہی تو سوچ رہے تھے۔مانی مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ خدا تعالی اس معصوم نو عمر کی حفاظت کر رہا ہے۔وہ اپنے پیارے کو ان مجالس سے دُور رکھنا چاہتا ہے۔کیونکہ یہ خدا کا پیارا ان مجالس کے لئے تو پیدا نہیں کیا گیا۔بلکہ یہ تو دنیا کو ان فضول دلچسپیوں سے بچانے کے لئے ظاہر ہوگا یہ تو انسان کو خدا کی طرف بلانے والا ہے۔پھر بھلا وہ کیسے ان مجلسوں اور محفلوں سے لطف اٹھا سکتا تھا۔بچہ کیا آپ کبھی کسی مجلس میں پھر نہیں گئے ؟ ماں دوسری مرتبہ آپ نے پھر کوشش کی کہ شرکت کروں۔لیکن پہلے جیسا ہی معاملہ پیش آیا۔اور آپ دوبارہ ان فضولیات سے