ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 86 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 86

14 واحد و یگانہ کی عظمت کے قربان کہ جس نے آپ کو اس عظیم الشان کام کے لئے چنا۔اسی نے آپ کو تسلی دی۔بہمت بندھائی حوصلہ عطا کیا۔اور وہ تمام مشکلات اور پریشانیوں میں آپ کا مددگار بنا رہا۔اسی نے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کام کرنے کے طریقے سمجھائے۔اس راہ میں پیش آنے والے خطرات سے بچایا۔دشمنوں سے محفوظ رکھا۔اور آخر آپ کو ساری دنیا کے مقابلہ پر کامیاب کر کے اپنے دین کو غالب کر دیا۔ایک ایسی قوم آپ کے ہاتھ سے تیار ہوئی جو خدا کی خاطر ہر قربانی دینے کے لئے اپنا سب کچھ اس راہ میں تار کرنے کے لئے تیار تھی۔اللهم صلى على مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِك وَسَلِّمْ انَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد