ولادت سے نبوت تک — Page 4
کہ اسے رسول ) تو کہہ کہ اے لوگو) اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو اس صورت میں) وہ (بھی) تم سے محبت کرے گا۔مجھے یقین ہے کہ اس کتاب کو پڑھنے والے اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے جس سے نہ صرف اُن کے اپنے گھر جنت نشان نہیں گے بلکہ دنیا کو بھی حقیقی فلاحی معاشرے کا نمونہ نظر آئے گا۔کتاب کا موضوع اور لب واجہ چھوٹے بڑے سب کے لئے پرکشش ہے۔خاص طور پر بچے بہت خوش ہوں گے۔کیونکہ سیرت کے موضوع پر بچوں کے لئے بہت کم کتب دستیاب ہیں۔ہماری دعا ہے کہ مرحومہ بشری داؤد صاحبہ کو ہماری دعائیں پہنچتی رہیں۔عزیزہ امتہ الباری ناصرسیکرٹری اشاعت اور سب معاونات کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے۔نجزا هن الله تعالى احسن الجزاء