ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 50 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 50

دبا لیتا۔اس کے لونڈی غلام پر قبضہ کر لیا۔اور بعض اوقات کمزور اور بے میں لوگوں کو زبر دستی لونڈی اور غلام بھی بنا لیا جاتا تھا۔ایسی حرکتیں کرنے والے طاقتور - امراء یا قوم کے سردار ہوتے تھے۔اس لئے اگر کسی کے دل میں ان حرکتوں کی وجہ سے احساس بھی پیدا ہوتا کہ یہ غلط بات ہے۔ظلم ہے۔لیکن مقابلہ کی طاقت نہ رکھنے کی وجہ سے مجبوراً خاموش ہو جاتے تھے۔ان تمام باتوں کا بعض شریف طبیعت رؤسا کو بھی احساس ہوا۔چنانچہ حضرت زبیر بن عبد المطلب نے جنگ سے واپسی پر تجویز پیش کی۔کہ قدیم عربوں نے جو ایک معاہدہ کیا تھا کہ دو ہم کمزوروں کا حق دلوائیں گے۔ظالم کو ظلم سے روکیں گے۔اور مظلوم کی مددکریں گئے اب ایک بار پھر ضرورت ہے کہ اس عہد کو دوبارہ قائم کیا جائے " تاکہ برائیوں، جھگڑوں سے جو جانوں اور مال کا نقصان ہوتا ہے اس سے بچا جا سکے۔یہ تجویز سب کو پسند آئی۔بچہ یہ معاہدہ کین لوگوں نے کیا تھا۔ان کے کیا نام تھے۔اور اس معاہدہ کو کیا کہتے ہیں ؟ ماں سبحان اللہ ! آپ نے ایک ساتھ اتنے سارے سوال کر ڈالے مجھے بڑی خوشی ہے کہ اب آپ کو تاریخ کے واقعات اچھی طرح سمجھ میں آنے لگے ہیں۔اس معاہدہ کو قبیلہ جرہم اور قطورا کے لوگوں نے قائم کیا تھا سیرت خاتم النبیین جلد اول صفحه ۱۳۵