ولادت سے نبوت تک — Page 9
نے خواب میں بتایا کہ اس بچے کا نام محمد رکھنا۔محمد کے معنی جس کی بہت زیادہ تعریف کی جائے جو بہت اچھے اچھے کام کرے۔اور وہ کام اللہ میاں کو بھی پسند آجائیں۔بچہ اس پیارے بچے کے ابو جان تو بہت خوش ہوئے ہوں گے۔ماں اللہ میاں کے پیارے شہزادے کے پیدا ہونے سے پہلے ہی اس کے ابو حضرت عبداللہ فوت ہو گئے تھے۔وہ تجارت کے لئے مکہ سے باہر گئے ہوئے تھے۔واپسی پر راستہ میں بیمار ہو گئے۔اور شام سے لوٹتے ہوئے یثرب کے پاس آپ کی وفات ہو گئی اے بچہ شہزادے کی اتنی تو بہت اداس ہوئی ہوں گی۔ماں ہاں یہ تو قدرتی بات ہے لیکن انہوں نے ایک اور خواب دیکھا۔کہ ان میں سے ایک نور نکلا جو دُور دُور ملکوں میں پھیل گیا۔ا س سے انہیں تسلی ہو گئی کہ ان کا بچہ بہت برکت اور شان والا ہوگا۔دونوں خواب انہوں نے حضرت عبد المطلب کو سنا دئیے تھے۔بچہ یہ شہزادہ کس تاریخ اور کس مہینے میں کون سے سن میں پیدا ہوا۔ماں ۱۲؍ ربیع الاول عام الفیل کے پہلے سال میں پیدا ہوئے سن عیسوی کے حساب سے ۲۰ اپریل نشہ پیر کے دن صبح سویرے کا وقت تھائیے بچہ یہ عام الفیل کیا ہے ؟ ماں اس زمانے میں کیلنڈر تو نہیں تھا۔لوگ دنیا کے رسم و رواج اور علوم سے نا واقف تھے اور کسی خاص واقعہ کی بنا پر کیلنڈر کی طرح حساب رکھ لیتے 119۔مله ابن ہشام 1 صفحہ ۱۰۷ - ۱۱۷ - تله سیرت خاتم النبین و مثال سے سیرت خاتم النبين جلد اول صدا محمود یا شا مصری