ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 12 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 12

ہی کہا کہ اس بچے کی شان بہت بڑی ہوگی اور یہی نام پرانی الہامی کتابوں میں بھی آیا ہے۔جیسے بائیل میں محمد یم یعنی میرا محمد ) بچه خاندان کے لوگوں نے کیسے خوشی منائی۔ماں محمد کے ایک چھا ابو لہب تھے۔اپنی لونڈی ثوبیہ کو اس خوشی کے موقع پر آزاد کر دیا کہ اس نے بھائی عبداللہ کے بیٹے کی خیر دی تھی اور اسی ثوبیہ نے کچھ عرصہ آپ کو دودھ بھی پہلا یا تھائیے بچہ آپ کے دادا جان کیا کر رہے تھے ماں عرب کے معزز گھرانوں اڑیسوں میں رواج تھا کہ بچے کو شہر سے دُور وادیوں میں عورتوں کے حوالے کر دیا جاتا۔جہاں وہ کھلی ہوا میں پل کو صحتمند ہو جاتے تھے۔آپ کے دادا جان کو فکر تھی کہ کوئی دودھ پلانے والی عورت مل جائے۔بچہ دودھ پلانے والی عورت اللہ میاں کے شہزادے کے لئے تو خود اللہ میاں نے بھیجی ہوگی۔ماں یہ بھی بڑا عجیب واقعہ ہے جس سے اللہ میاں کے پیارے شہزادے محمد کی برکتوں اور شان کا پتہ چلتا ہے۔خدا کا کرنا کیا ہوا کہ کچھ عرصے کے بعد گاؤں سے عورتیں آئیں۔ان میں ایک حلیمہ نامی عورت اپنے شوہر حارث کے ساتھ آئی۔وہ سب سے زیادہ کمزو را در غریب تھی۔اس کا بچہ عبداللہ بھی بھوک سے ہر وقت روتا رہتا۔کیونکہ اس کو پورا دودھ نہیں ملتا تھا۔پھر اس کی اونٹنی بھی اتنی کمزور یعنی کہ مشکل سے چل رہی تھی۔اس له سیرت خاتم النبيين 1 صفحه۔