وحی و الہام — Page 39
39 8 صحابہ پروحی 1: حضرت ابوبکر کتاب التمع میں لکھا ہے: 66 كَانَتْ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ جَارِيَةٌ حُبُلَى فَقَالَ الْقِيَ فِي رَوْعِى أَنَّهَا أُنثَىٰ۔كتاب التمع لابی نصر عبداللہ علی السراج القومى باب ذکر ابی بکر الصديق صفحہ 171 - دار الكتب الحديثية بمصر ) کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی لونڈی حاملہ تھی، فرماتے ہیں مجھے الہام ہوا کہ حمل میں لڑکی ہے تو اس کے ہاں لڑکی ہی پیدا ہوئی۔2 حضرت عمر بن الخطاب : حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سعد بن ابی وقاص کو ایرانیوں سے جنگ کے دوران جو تحریری فرمان بھجوایا اس میں یہ درج تھا کہ مجھے القاء ہوا ہے کہ تمہارے مقابلہ میں دشمن کو شکست ہوگی۔الوثائق السیاسیة مرتبہ ڈاکٹر حمید اللہ حیدر آبادی فرمان بنام سعد بن ابی وقاص صفحہ 303) چنانچہ لکھا ہے کہ حضرت عمر کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا: إِنَّهُ مِنَ الْمُحَدِّثِينَ بِفَتْحِ الدَّالِ أَى الْمُلْهَمِينَ (الفتاوى الحديثية صفحه 395 مطلب: فی کلام علی کرامات الاولیا علی اکمل الوجہ ) کہ وہ محدثین ( بمعنی ملہمین ) میں سے ہے: :3 شیخ عبدالرحمان الصفوری میں لکھتے ہیں: قَالَ عُمَرُ رَأَيْتُ رَبِّي فِي الْمَنَامِ فَقَالَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ تَمَنَّ عَلَيَّ فَسَكَتُ فَقَالَ فِي الثَّانِيَةِ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ اَعْرِضْ عَلَيْكَ مُلْكِيْ وَ مَلَكُوْنِي وَاقُوْلُ لَكَ تَمَنَّ