وحی و الہام

by Other Authors

Page 38 of 76

وحی و الہام — Page 38

38 حضرت امام رازی رحمہ اللہ نے وَآتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ (سورة الانعام آیت (89) پر بحث کرتے ہوئے تحریر فرمایا ہے: " وَيَحْتَمِلُ أَنْ يَكُوْنَ الْمَرَادُ مِنْهُ اَنْ يُؤْتِيَهُ فَهُما تَامَّا لِمَا فِي الْكِتَابِ وَعِلْمًا مُحِيطًا بِحَقَائِقِهِ وَاَسْرَارِهِ وَهذَا هُوَ الْأَوْلَى لِأَنَّ الْأَنْبِيَاءَ الثَّمَانِيَةَ عَشَرَ المَدْكُوْرِيْنَ مَا أَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى عَلَى كُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمْ كِتَابًا إِلَهِيَّا عَلَى التَّعْمِيْنِ وَالتَّخصيص۔“ (النفير الكبير جزء13 صفحہ 56۔سورۃ الانعام) یعنی یہ بھی احتمال ہے کہ کتاب دینے سے مراد اس آیت میں یہ ہو کہ خدا تعالیٰ نے ان انبیاء کو اس کتاب کا پورا پورا فہم عطا کیا تھا اور ایسا علم دیا تھا جو اس کے اسرار اور حقائق پر محیط تھا اور یہی معنے زیادہ مناسب ہیں کیونکہ ان اٹھارہ انبیاء میں سے جو (اس آیت سے ) پہلے مذکور ہیں ہر ایک کو الگ الگ کتاب نہیں دی گئی تھی۔“