وحی و الہام

by Other Authors

Page 5 of 76

وحی و الہام — Page 5

5 بِسْمِ اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمُ نحمده و نصلى على رسوله الكريم و على عبده المسيح الموعود وحی والہام وحی والہام اسلام کا ایک ایسا فخر و امتیاز ہے کہ جو اسے دوسرے مذاہب سے ممتاز ، اعلیٰ اور بالا ثابت کرتا ہے۔لیکن عجیب اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آج خود اہلِ اسلام میں سے جماعت احمدیہ کے علاوہ اکثر وہ لوگ ہیں جو اس نعمت خداوندی کو رسول اللہ ﷺ کے وصال کے بعد امت میں منقطع مانتے ہیں۔اس موضوع پر اور اس کے مختلف پہلوؤں پر ائمہ و علمائے سلف نے بڑی وضاحت کے ساتھ روشنی ڈالی ہے اور امت کے لئے راہنمائیاں مہیا کی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد اللہ تعالی کا مومنوں سے مکالمہ مخاطبہ جاری ہے اور وحی و الہام کا دروازہ بند نہیں ہوا۔ہم ان کے حوالوں کے ساتھ کچھ گزارشات اور حقائق ہدیہ قارئین کریں گے اور مستند اسلامی کتب سے ثابت کریں گے کہ مامور زمانہ مسیح زماں و مہدی دوراں حضرت مسیح موعود اللہ ﷺ نے سچ فرمایا تھا اور اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادتیں پیش کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ے وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے کلیم اب بھی اُس سے بولتا ہے جس سے وہ کرتا ہے پیار اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود اللہ کو قرآنی وعدوں کے تحت اور رسول اللہ ﷺ