وحی و الہام

by Other Authors

Page 33 of 76

وحی و الہام — Page 33

33 إِذَا عَظَمَتْ أُمَّتِي الدُّنْيَا نُزِعَتْ مِنْهَا هَيْبَةُ الإِسْلَامِ وَإِذَا تَرَكَتِ الْأَمْرَ بالْمَعْرُوْفِ وَالنَّهى عَنِ الْمُنْكَرِ حُرِمَتْ بَرَكَةُ الْوَحْيِ۔“ ( الجامع الصغير جزء 1 صفحہ 31) کہ جب میری امت دنیا کو اہمیت دینے لگے گی تو اس سے اسلامی رُعب چھن جائے گا اور جب وہ بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا ترک کر دے گی تو اس سے وحی کی برکت اُٹھ جائے گی۔“ پس معلوم ہوا کہ جب تک امت مسلمہ دین کو دنیا پر مقدم رکھے گی اور نیکی کا حکم دیتی رہے گی اور بدی سے روکتی رہے گی تو خدا تعالی اسے وحی کی برکت سے نوازتا چلا جائے گا۔ہاں اگر وہ اس تعلیم کو چھوڑ دیں گے اور اس ارشاد کو پس پشت ڈال دیں گے تو پھر انہیں وحی الہی سے محروم کر دیا جائے گا۔پس اس حدیث نبوی کی صداقت کی عملی شہادت یہ ہے کہ آج روئے زمین پر صرف اور صرف حضرت مسیح موعود ال کی جماعت، جماعت احمد یہ ہے جو جیسی نعمت عظمی سے اور اللہ تعالیٰ کے زندہ نشانات و تائیدات سے فیضیاب ہو رہی ہے۔اس کے برعکس آپ پر ایمان نہ لانے والے ان آسمانی نعمتوں سے محروم ہیں۔