وحی و الہام — Page 14
14 الہام اور وحی کلام الہی کے دو نام ہیں : اس سلسلہ شہید فرماتے ہیں: "" حضرت سیدا میں باید دانست از انجمله الهام است ہمیں الہام که با نبیاء الله ثابت است آنر او می گویند و اگر بغیر ایشاں ثابت میشود او را تحدیث مے گوند و گاہے در کتاب اللہ مطلق الہام خواہ بانبیاء 66 ثابت مے شود خواہ باولیاء اللہ وحی نامند۔“ (منصب امامت صفحہ 13 ) یعنی خدا تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک الہام بھی ہے۔وہ الہام جو انبیاء کو ہوتا ہے، اسے وحی کہتے ہیں اور یہی جو الہام غیر انبیاء کو ہوتا ہے ،اسے تحدیث کہتے ہیں۔کبھی مطلق الہام کو خواہ انبیاء کو ہو یا اولیاء ( یعنی غیر انبیاء ) کو، قرآن مجید کی رُو سے وحی کہتے ہیں۔