وحی و الہام

by Other Authors

Page 74 of 76

وحی و الہام — Page 74

74 النَّوَاسِ بْنِ سَمْ ـانَ وَ فِى رِوَايَةٍ صَحِيْحَةٍ فَبَيْنَمَا هُوَ كَذَلِكَ إِذْ أَوْحَى إِلَيْهِ يَا عِيْسَى إِنِّي أَخْرَجْتُ عِبَادًا لِيْ لَا يَدَانِ لَاحَدٍ بِقِتَالِهِمْ حَوِّلْ عِبَادِي إِلَى الطُّوْرِ وَ ذلِكَ الْوَحْيُ عَلَى لِسَانِ جِبْرِيلَ إِذْ هُوَ السَّفِيْرُ بَيْنَ اللَّهِ وَ انْبِيَائِهِ لَا يُعْرَفَ ذَلِكَ (الفتاوی الحدیثیہ صفحہ 243 مطلب: خبر لا وحی بعدی باطل) 66 کہ ہاں ! آپ کو وحی حقیقی ہوگی جیسے کہ حدیث مسلم وغیرہ میں حضرت نواس بن سمعان سے روایت کیا گیا ہے اور صحیح روایت میں ہے کہ خدا تعالی بیٹی کو وحی کریگا کہ اے عیسی ! میں نے ایسے بندے کھڑے کئے ہیں جن کا جنگ میں کوئی مقابلہ نہ کر سکے گا پس میرے ان (مومن ) بندوں کو طور کی طرف موڑ لے جا۔اور یہ وحی یقیناً جبرئیل کے ذریعہ نازل ہوگی کیونکہ اللہ تعالیٰ اور اس کے انبیاء کے درمیان وہی سفیر ہے کوئی دوسرا فرشتہ نہیں۔اس میں بصراحت بیان کیا گیا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ عیسی پروحی نازل کی جائیگی اور یہ حدیث صحیح ہے مسلم اور دیگر کتب میں درج ہے اس سے بڑھ کر مومن کے لئے اور کون سی دلیل درکار ہے؟ (1) اور امام عبد الوہاب شعرانی الیواقیت والجواہر جلد 2 صفحہ 89 بحث 47 میں حضرت مسیح موعود الل کے متعلق لکھتے ہیں: وجهه 66 فَيُرْسَلُ وَلِيًّا ذَا نُبُوَّةٍ مُطْلَقَةٍ وَيُلُهمُ بِشَرُعٍ مُحَمَّدٍ وَيَفُهَمُهُ عَلَى یعنی ( موعود ) عمیق ولی کے طور پر نبوت مطلقہ کے ساتھ بھیجے جائیں گے۔اُن پر شریعت محمدیہ الہاما نازل ہوگی۔وہ اس کو ٹھیک ٹھیک سمجھیں گے۔اب دیکھو سیح موعود پر شریعت محمدیہ کا الہاما نازل ہونا بھی تسلیم کیا گیا ہے مگر اس