وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 341 of 508

وفا کے قرینے — Page 341

حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمد الشد تعالی 341 برکات خلافت مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب، اوسلو ناروے اک نعمت عظمیٰ ہے یہ انعام خلافت خوش بخت ہیں وہ لوگ ملے جن کو یہ نعمت ماضی میں جو اسلام کو حاصل ہوئی شوکت وہ عظمت و سطوت تھی خلافت کی بدولت بھول گئے نعمت عظمیٰ کو مسلماں جاتی رہی پھر ہاتھ سے قوموں کی سیادت سے صد گرنے لگے ادبار کے شعلوں میں مسلماں ہر قدم پہ پھر ملنے لگی اُن کو ذلالت ر شکر کہ پھر مہدی دوراں کی بدولت مولیٰ نے ہمیں کی ہے عطا پھر سے خلافت چلنے لگی توحید کی پھر ٹھنڈی ہوائیں پیدا ہوئی ہر قوم میں توحید کی اُلفت ہر ملک ہوا نُورِ خلافت سے منور تثلیث کے ایوانوں کی ہلنے لگی چوکھٹ اب حضرت طاہر جو خلیفہ ہیں ہمارے لمحہ ہمیں اُن کی میسر ہے قیادت ہر