وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 245 of 508

وفا کے قرینے — Page 245

حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 245 خلیفہ ، خدا بناتا ہے ! مکرم عبدالسلام اختر صاحب وہی جو خاک کے سینے سے پھول اُگاتا ہے جو پتھروں سے بھی چشمے بہا کے لاتا ہے نہاں جو رکھتا ہے موتی ، صدف کے سینے میں جو بحرو بر سے گھٹائیں نئی اُٹھاتا ہے جو کوه و وادی وصحرا کے ذرے ذرے میں سحر کی پہلی کرن بن کے جگمگاتا ہے وہ خود ہے محور عالم ، اور ایک عالم کو وہ ایک مرکز و محور پہ لے کے آتا ہے جلا کے وحدتِ روحانیت کا ایک چراغ وہ اس چراغ کی کو ، اور بھی بڑھاتا ہے ثار ہونے کو آتے ہیں اُس پہ پروانے وہ جب دلوں پہ وفا کے دئے جلاتا ہے ہزار بھڑ کے جہاں میں شرارِ بُو لہی چراغ مصطفوی یہیں خدا کی مشیت کا ہے عمل اے دوست 6 اور جگمگاتا ہے ہے یہ اس لئے کہ خلیفہ ، خُدا بناتا