وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 200 of 508

وفا کے قرینے — Page 200

حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحمه الله تعالی 200 پرچم اسلام کی ہو سربلندی ہر جگہ چین ہو ، جاپان ہو ، یا روس و آذر بائیجاں رپ کعبہ کی قسم رب محمد نئی قسم کی احمدیت ہو گی ہر جا سُرخرو و کامراں دوستو میرے عزیزو اب رہو ثابت قدم زیر حکم جانشین مهدی آخر زماں صبر و صدق و حلم کا کامل نمونہ تم بنو آسمان علم پر شیوه پیغمبر امّی کرو تم اختیار چمکو مثال کہکشاں تا کرے تم سے محبت وہ خدائے مہرباں اے خدا اے ربّ کعبہ اے خدائے قادیاں اے خدائے لامکان و اے خدائے بے نشاں جو تری درگاہ عالی میں ہوا ہے سجدہ ریز رحمتوں نے تیری ڈھانپا اسکو بن کر آسماں خاکساری عاجزی بندہ کی ہے تجھ کو پسند تو اے ستار العیوبی اے خدائے مہرباں نوحہ گر اپنے گناہوں پر ہے یہ عاجز بشر تیرے فضل وجو د سے سب دُور ہوں کمزوریاں