وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 343 of 508

وفا کے قرینے — Page 343

حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 343 خلافت سے عقیدت مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ شجر سے جو رہے وابستہ وہ پھلدار ہو جائے جو کٹ کر گر گیا بے دست و پا بیکار ہو جائے! خلافت سے عقیدت کی جو رسم و راہ رکھتا ہے نہیں ممکن وہ خالی ہاتھ یا نادار ہو جائے! ہے محبت میں خدا کی پھر وہ آگے بڑھتا رہتا ہو ننگے پاؤں اور پیوست نوک خار ہو جائے! اسے اندیشہ سود و زیاں باقی نہیں رہتا کوئی گردن کٹا دے ، یا کوئی سنگسار ہو جائے ! خزائن علم روحانی کے اس کو بخشے جاتے ہیں وہ تابنده، درخشنده ، بلند افکار ہو جائے! نہیں تنہا، خلافت کا جو دامن تھامے رہتا ہے یقیں رکھو خدا خود اس کا یارِ غار ہو جائے! نہیں کچھ دخل اس میں زورِ بازو یا ارادت کا سعادت حق سے پاکر دل فدائے یار ہو جائے! خلافت کی محبت نے دلوں کو یوں جلا بخشی که صیقل خود بخود جیسے کوئی تلوار ہو جائے!