وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 324 of 508

وفا کے قرینے — Page 324

حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 324 خلافت کی اطاعت میں ہی پنہاں کامرانی ہے! مکرم سیدا در لیس احمد عاجز صاحب کرمانی خلافت کا ہے مقصد کیا؟ نہ دارائی نہ سلطانی ہے کرتی خدمتِ اسلام و ملت کی نگہبانی نبوت کی ضیا کو ہے بڑھاتی بزمِ امکاں میں نبوت قدرت اوّل خلافت قدرت ثانی اسی سے قائم و دائم ہے شوکت دین برحق کی اسی سے خرم و شاداب ہے رکشتِ امیں ہے یہ رسول اللہ کے ناموس عظمت کی مسلمانی به فخر و ناز کرتی ہے در نبوی کی دربانی یہ ضامن ہے نفاذ، شرع و احکام الہی کی به تائید خدا کرتی ہے یہ امت کی چوپانی یہ پھیلاتی جہاں میں روشنی قرآن کی ہر سُو خدا سے سیکھ کر شرح و بیانِ رمز فرقانی ہے وہ حبل المتیں کہ جس سے قائم وحدت ملت بفضل حق کرے یہ دُور اُمت کی پریشانی حصول سلطنت کی یہ نہیں رکھتی کبھی خواہش ہیں اس سے سیکھتے اہل خرد طرز جہانبانی