وفا کے قرینے — Page 323
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 323 جو سچ پوچھو تو وہ شیرازہ اُمت کا دشمن ہے نظام مرکزی کی حکمت و عظمت کا دشمن ہے رضائے خاص رب العالمیں وہ پا نہیں سکتا وہ اس کے سایہ رحمت کے نیچے آنہیں سکتا غرض اس کی مثال اُس بھیٹر کی مانند ہوتی ہے جو ظالم گرگ کے ہاتھ آ کے اپنا آپ کھوتی ہے ابھی رکھ ہمیں وابستہ اسلامی خلافت سے نہ اک لمحہ بھی گزرے عُمر کا باہر جماعت سے مکرم عبدالکریم قدسی صاحب پاس تھا ہر معترض کے واسطے شافی جواب وہ مفكّر 6 وہ مقرر دلنشین ، وہ مدبر زندگی کی پائی پائی دین حق پر وار دی آخری دم تک رہا وہ خادم دین متین