وفا کے قرینے — Page 285
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحم الله تعالی 285 رات دن گزرے جماعت کے دعائے خاص میں در پہ ربّ دو جہاں کے التجائے خاص میں آسماں ނ آخرش سُن کی خدا نے اپنے بندوں کی پکار قدرتِ ثانی ہوئی جلوہ کناں پھر ایک بار پھر نزول رحمت باری ہوا اہل دل پر خاص روحانی سماں طاری ہوا مومنوں نے قافلہ سالار اپنا چن لیا ہاتھ میں اس کے ہراک نے ہاتھ اپنا دے دیا سرور ہر دوسرا کے اک غلام نامدار طاہر احمد میرزا نے بانیاز و انکسار زیب تن کر لی بحکم اللہ خلافت کی قبا قدرت ثانی کا یوں جلوہ نیا ظاہر ہوا