وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 66 of 508

وفا کے قرینے — Page 66

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 66 60 مہرباں لے کر بغل میں مجھ کو یہ کہتا گیا ہاں سمجھ لینا کہ ہے قرآن کلام پر صفا میں نے سمجھا قادیاں میں درس قرآں ہے وہی مُصحفِ رُخ ہے وہی اور روئے جاناں ہے وہی نکتہ ہائے معرفت تفسیر قرآں ہے وہی نور دین کا فیض اس کا نُور، عرفاں ہے وہی حضرت محمود احمد نور دیں کے جانشیں صاحب نور خلافت وارث علم یقیں اے مرے آقا دُعا کر سب جماعت کے لیے ان کی اُلفت کے لئے ان کی محبت کے لیے رفق و نرمی کے لئے باہم اخوت کے لیے آشتی و صلح اور امن و سلامت کے لیے ہیں جو کچھ کھولے ہوئے آجائیں کچی راہ پر وہ جو ہیں روٹھے ہوئے ہو جائیں سب شیر وشکر دور ہو ایک ہو جائیں، شماتت دشمنوں کی دوستوں کی فتح ہو ، دین خدا منصور ہو احمدیت پھیل جائے دین و دل مسرور ہو چار اطراف جہاں معمور ہو دین حق ހނ