وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 48 of 508

وفا کے قرینے — Page 48

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 48 تب اچانک آگیا پیغام رب العالمیں اے خلیفہ نور دیں آباد کر خُلدِ بریں نوردیں تو خوش گیا پر ہم کو مہجوری ہوئی پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی جمعہ کے دن ہم سے تھا رخصت ہوا وہ عالی ذات تب اندھیرا قادیاں میں چھا گیا تھا ایک رات جان کر محمود کو اللہ نے صاحب صفات خود خلیفہ کر دیا اور نہ سنی اوروں کی بات بیعت اکثر نے تو کی ، بعضوں کو معذوری ہوئی پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی پھر مدد مولا نے کی فضل عمر موعود کی اور ترقی کر دکھائی حضرت محمود کی ومئی کی فجر کو بخشی خوشی مولود کی عمر بھی بخشے گا وہ مولود کی مسعود کی جس کے یہ فضل و کرم سے فیض گنجوری ہوئی پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی