وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 33 of 508

وفا کے قرینے — Page 33

حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ 33 33 ایک نورالدین اور ! مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کچھ حوالے مجھ کو تیری زندگی کے یاد ہیں ان کی بنیادوں پر یادوں کے محل آباد ہیں دل میں اٹھتی ہے کسک میں نے تجھے دیکھا نہیں دیکھتے تھے جو تجھے ان سب کے دل تو شاد ہیں احترام دید لے کر کچھ ملاقاتیں کروں دیکھ پاؤں تجھ کو اور تجھ سے ذرا باتیں کروں میں تیری باتیں سنوں سنتی رہوں سنتی رہوں خوش نصیبی پر ہنسوں اور میں مناجاتیں کروں وقت کے نباض تو نے سب کو اچھا کر دیا عصر کے بیمار کے ہر سر کو اونچا کر دیا زندگانی کے حوالوں سے جو ممکن ہی نہ تھا وار ڈالی زندگی زندگی کیسے بسر ہو گی کبھی سوچا نہیں کل کو کس ڈھب پر چلے گی زندگی جانا نہیں کچھ مہیا کر دیا ہر خوشی کر دی نچھاور اپنے آقا کے حضور پھر سر تسلیم خم تھا کچھ بھی تو سوچا نہیں