وفا کے قرینے — Page 449
حضرت خلیفة المسح الخمس ایدہ اللہ تعالی نصرہ العزیز 449 اخلاص خلافت محترمہ صاحبزادی امتہ القدوس بیگم صاحبہ دستور غلامان خلافت مشروط ہے پیمان خلافت سے مشروط انکار خلافت تو ہے ابلیس کا شیوہ ہے حزب ملائک تو ثناء خوان خلافت ہر دور میں مبعوث خلیفہ ہوئے لیکن نبیوں کا ہے سردار ہی سلطان خلافت لعل نبوت تو ہے اک گوہر یکتا بعد اس کے گراں مایہ ہے مرجان خلافت استاد سے شاگرد نے وہ فیض ہے پایا وہ شانِ نبوت ہے تو یہ جانِ خلافت ہے باغ نبوت کا ہی اک مخلِ شمر دار اس گل کا ہی تو تخم ہے ریحان خلافت اعدائے خلافت تو نگوں سار ہوئے ہیں ہیں نغمہ سرا زمزمه پیران خلافت پڑتے ہیں شریروں پہ ہی خود ان کے شرارے ہے رب خلافت ہی نگہبان خلافت