وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 450 of 508

وفا کے قرینے — Page 450

حضرت خلیفہ امسح الخامس اید اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز 450 ہر ایک کو اس سائے میں ملتی ہیں پناہیں کتنا وسیع دیکھو تو دامان خلافت ہے ہر ذات کی پہچان ہر اک بات کا ادراک فضل خدا شامل وجدان خلافت ہے اے تخت نشینو! جو بصیرت ہے تو دیکھو کس پائے کا ہے تختِ سلیمان خلافت اہل وفا کی یہ محبت کا تقاضا ہے ہوتی رہے پابندی فرمان خلافت تا روز قیامت رہے جاری مرے مولا خوش بختی کا فیضان خلافت مکرم آفتاب احمد اختر صاحب خلافت کی اطاعت تو ہے اک گنج گراں مایہ خلافت کے بنا بے کار سب اسباب سرمایہ