وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 390 of 508

وفا کے قرینے — Page 390

حضرت خلیفة المسح الخام ايده الله تعالى نصره العزيز 390 خدا کا ہاتھ ہے روزِ ازل سے اس جماعت پر خدا دیتا رہے گا اس کو میر کارواں زندہ کبھی اس پر نہ ڈوبے گا خدا کے نور کا سورج سدا چمکے گی اس پر نور کی اک کہکشاں زندہ مٹا سکتا نہیں ان کو کوئی صفحہ ہستی خدا کا فضل ہو جن پر ، ہو جن کا پاسباں زندہ سکون و امن کا مامن فقط اب احمدیت ہے یہی ہے اس زمانے میں خدا کا سائباں زندہ اٹھو! دين خدا کو ہم زمانے بھر میں پھیلائیں اُٹھو ! کر دیں خدا کے نور سے سارا جہاں زندہ مکرم انور ندیم علوی صاحب خدا کے فضل کا سایہ ہمیشہ ہی رہے قائم دعا کرتا ہوں انوار خلافت ہم پہ ہوں دائم